> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پشاور میں طاہر نسیم کے قتل  کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،ترجمان دفتر خارجہ
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7040/
- Published: 2020-08-07T12:31:46.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:31.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

پشاور(ربوہ ٹائمز) شاور کی عدالت میں زیر سماعت پاکستانی نژاد امریکی احمدی طاہر نسیم کے قتل سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

متعلقہ حکام تحقیقات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس معاملے کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

حکومت اس بات کے لئے پرعزم ہے کہ آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق اور تحفظات کا مکمل نفاذ اور ان پر عمل درآمد کیا جائے۔