> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ٹک ٹاک 'زہریلہ جام' قرار، بل گیٹس نے خریداری کی مخالفت کر دی
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7108/
- Published: 2020-08-11T07:14:10.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:30.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

نیویارک (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ چینی ایپ ٹک ٹاک ایک زہریلہ جام ہے جسے مائیکروسافٹ نہ ہی خریدے تو اچھا ہوگا۔بل گیٹس مائیکروسافٹ کے بانی ضرور ہیں مگر اس وقت صرف ایک مشیر کی حیثیت سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کی اطلاعات پر انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ اس ڈیل کا کیا ہوگا، لیکن ہاں یہ ایک زہریلہ جام ہے۔سوشل میڈیا کے بزنس میں بڑا ہونا کوئی آسان چیز نہیں ہے بالخصوص انکرپشن والا معاملہ۔"یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پاس کیا ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک کو امریکا میں اپنا آپریشن بند کرنے یا کسی دوسری کمپنی کو فروخت کرنے کے لیے 45 دن کا وقت دیا گیا ہے۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ ہے کہ ٹک ٹاک کی خریداری کا معاملہ 15 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے واحد حریف کو ختم کر دینا بہت ہی عجیب ہے۔