> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی متحد ہو گئیں
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7207/
- Published: 2020-08-16T06:11:35.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:29.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

کراچی (ویب ڈیسک )شہر قائد کی عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کر لیا ۔نجی نیوز چینل "دنیا نیوز" کے مطابق کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم متحد ہو گئی،تینوں جماعتوں نے مل کر کراچی کی ترقی کےلیےکام کرنےکاعہدکرلیا۔اینکرپرسن کامران خان نےبتایا کہ ان ساری جماعتوں کو شہر کی ترقی کے لیے اکٹھا کرنے میں پاک فوج نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ اس سارےمعاملےمیں چیف آف آرمی سٹاف نےمرکزی کردارادا کیاجس کی وجہ سے یہ شاندار خبر ہمارے سامنے آئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک اجلاس ہوا جس میں تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور کراچی کی تعمیر و ترقی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ۔