> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# بلوچستان کے بیشتر ڈیم پانی سے بھر گئے
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7328/
- Published: 2020-08-23T07:23:59.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:28.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے صوبے کے بیشتر ڈیم پانی سے بھر گئے ، میرانی اورشادی کور ڈیمز میں پانی کی سطح اسپیل وے کے قریب پہنچ گئی ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق صوبے کے ضلع لسبیلہ میں واقع حب ڈیم میں پانی کی گنجائش350 ہے جس میں 323 فٹ پانی بھر چکا ہے۔تربت کے میرانی ڈیم میں پانی کی گنجائش 244فٹ ہے جس میں 237فٹ پانی آچکا ہے، گوادر کے شادی کور ڈیم میں پانی کی گنجائش 36 فٹ ہے یہاں 27 فٹ پانی بھر چکا ہے ،جبکہ ڑو ب کے سبکزئی ڈیم میں 25 فٹ ، گوادر کے سوار ڈیم میں 16 اور آکڑہ ڈیم میں 23فٹ پانی بھر چکا ہے۔