> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# لداخ کے محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے 118 چینی ایپلیکیشنز پر پابندی لگادی
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7471/
- Published: 2020-09-03T06:55:09.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:26.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: دنیا, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت لداخ میں چین کو نہ روک سکی تو سیکیورٹی خطرات کی آڑ میں سیکڑوں چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے کشیدگی جاری ہے اور بھارتی فوج کو لداخ میں چینی فوجیوں سے ہزیمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔بھارت نے لداخ کے محاذ پر چین سے ناکامی کے بعد سیکیورٹی خطرات کا بہانہ بناکر چینی موبائل ایپلی کیشنز اور ویڈیو گیم پب جی سمیت 118 ایپلیکیشنز پر پابندی لگادی۔