> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# مہذب جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے، وزیراعظم عمران خان
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7475/
- Published: 2020-09-03T07:11:13.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:26.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد(ویب ڈیسک )عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کو جسمانی اذیت کے خلاف مسودہ قانون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا عمل تیز بنانے کی ہدایات دی ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے میں جسمانی اذیت کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جسمانی اذیت اسلام کی روح سے متصادم، آئینِ پاکستان اور ان عالمی قانونی معاہدوں کے بھی خلاف ہے جس کا ہم حصہ ہیں۔