> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# کوویڈ19 جیسی ایک اور وبا آنے کو تیار ہے
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7526/
- Published: 2020-09-08T07:02:12.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:25.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

جینیوا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ویب ڈیسک) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گبریوسس نے کہا ہے کہ دنیا کو اگلی وبا کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنا چاہئے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ممالک پر ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری پر بھی زور دیا ہے، برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دسمبر 2019 میں چین میں پہلے کورونا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ آٹھ لاکھ 90 ہزاراموات ہوئی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پیر کو جنیوا میں نیوز بریفنگ میں بتایا کہ کورونا آخری وبا نہیں ہوگی، تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ وبائی امراض زندگی کی ایک حقیقت ہیں لیکن جب آئندہ کوئی وبا آئے تو دنیا کو تیار رہنا چاہیے، اس وقت کے مقابلے میں زیادہ تیار ہونا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں 90 ہزار 802 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جو ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔متاثرین کی تعداد 42 لاکھ چارہزار 613 ہوگئی ہے، نئے مریض سامنے آنے کے بعد انڈیا، برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا کے کچھ حصوں کو کورونا کی دوسری لہرکا سامنا ہے اور کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی میں نرمی ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹے میں بھارت میں 969 کورونا مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 642 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ 96 ہزار629 ہے۔ اب تک ایک لاکھ 89 ہزار 144افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں اب تیسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں متاثرین کی تعداد 41 لاکھ 37 ہزار ہے جبکہ ایک لاکھ 26ہزار 650 افراد کی موت ہوچکی ہے۔