> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# طالب علم نے امتحان کے خوف سے خودکشی کرلی
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7575/
- Published: 2020-09-10T07:35:56.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:25.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

بھارت(ویب ڈیسک) بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں 19 سالہ نوجوان کی لاش گاؤں کے کنوے سے ملی اور پولیس نے اس پر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔  
نوجوان کے والدین نے بتایا کہ ان کا بیٹا میڈیکل میں داخلے کے لیے امتحان کی وجہ سے کافی پریشان تھا کیونکہ وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ یہ امتحان دے چکا تھا اور اس میں وہ ناکام ہوا تھا۔  
پولیس کاکہنا ہے کہ نوجوان نے موت سے قبل کوئی تحریر بھی نہیں چھوڑی تاہم اس کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔  
بھارتی میڈیا کے مطابق تین سال قبل بھی تامل ناڈو کی ایک طالبہ نے میڈیکل میں داخلے کے لیے ٹیسٹ دیا تھا جس میں ناکامی پر اس نے خودکشی کرلی تھی جب کہ اس طالبہ نے انٹر کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن لی تھی۔