> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7704/
- Published: 2020-09-23T08:17:11.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:23.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

پنجاب(ویب ڈیسک) سول سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ستمبر کے بعد کورونا کیسز کے بارے میں 6 ہفتوں کی رپورٹ کاجائزہ لینےکے بعد بلدیاتی الیکشن کرانےکا فیصلہ کیا جائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے ایک ایک حلقے میں ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیے جائیں گے جن میں پی پی 51 اور این اے 75 کے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرنےکے لیے پنجاب حکومت کوخط لکھا تھا اور کورونا کی صورتحال پر رائے بھی طلب کی تھی۔