> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# کورونا کیسز سامنے آنے پر نمل یونیورسٹی سیل
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7847/
- Published: 2020-09-28T08:08:04.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:22.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں نمل یونیورسٹی میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کو سیل کردیاگیا۔  
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق یونیورسٹی کےساتھ کورونا سے متاثرہ طلبہ کے ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کو بھی فوری طور پر بند کردیا گیا ہے جب کہ یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں  
ڈی سی کا کہنا ہےکہ نجی اسکول کے تین بچوں میں بھی کورونا وائرس کا شبہ ہوا ہے جس پر متاثرہ کیمپس فوری طور پر بند کردیاگیا اور اسکول کے عملے کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔