> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کواپنا نمائندہ خصوصی مقرر کردیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7938/
- Published: 2020-09-30T01:54:44.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:21.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کی تعیناتی فوری عمل میں آئے گی اور ان کا عہدہ اعزازی ہوگا۔  
واضح رہے کہ مولانا طاہر اشرفی متحدہ علماء کونسل کے چیئرمین کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔

![](https://copper-trout.pikapod.net/content/images/2026/10/tahir-1.jpg)