> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# پاکستان آنیوالے مسافروں کے لیے نئے ایس اوپیز جاری
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/7975/
- Published: 2020-10-05T07:45:51.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:21.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافے کے بعد سول ایو ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے ملکی اور غیرملکی مسافروں کیلیے ایک بارپھر نئی ہدایت جاری کردیں۔ کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہونے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد سول ایو ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے ملکی اور غیرملکی مسافروں کیلیے ایک بارپھر نئی ہدایت جاری کردی جس میں پاکستان پہنچنے والے ملکی اور غیرملکی مسافروں سے کہا ہے کہ انھیں پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ پر پہنچنے سے 96 گھنٹے قبل کورونا PCR ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ PCR ٹیسٹ پاکستان روانگی سے 96 گھنٹے قبل کرانے ہوں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی ہدایت (ایس او پیز)5 اکتوبر(پیر) سے لاگو ہوگی جو تمام ایئرپورٹس پر 31 دسمبر تک نافذالعمل رہے گی جبکہ طیاروں کے پائلٹ سمیت تمام کیبن کریو کو بھی نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرایاجائیگا۔ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کودوران سفر منہ پر ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے۔ ایس او پیز میں بتایا گیا ہے کہ جن ممالک میں کورونا نہیں ہے وہاں سے آنے والے مسافر پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنی ہوں گے۔