> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# کورونا کے دوران اسنیپ چیٹ کی آمدنی میں اضافہ
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8020/
- Published: 2020-10-21T07:47:19.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:20.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔  
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دوران سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے صارفین میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کی آمدنی میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسنیپ چیٹ کے ڈیلی ایکٹیو یوزرز کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ کمپنی کی آمدنی میں بنیادی طور پر ایپ پر اشتہارات سے 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  
کہا جا رہا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی ساکھ میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک پر نفرت انگیز بیانات کی بناء پر جولائی میں تقریباً سینکڑوں کمپنیوں نے اشتہارات سے بائیکاٹ کردیا تھا۔  
دوسری جانب دنیا کی مقبول ترین چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر بھی متعدد ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔  
اس تمام تر صورتحال کے بعد سوشل شیئرنگ ایپ اسنیپ چیٹ کے پاس یہ موقع تھا کہ وہ اشتہارات کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکے۔