> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# حکومت پنجاب کی ہدایات پرپرائس کنٹرول مکینزم پرعمل درآمد کوچیک کرنےکیلئے ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض چنیوٹ کا دورہ
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8030/
- Published: 2020-10-22T07:12:01.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:20.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ ( ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کی ہدایات پرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب منصور قادر نے پرائس کنٹرول مکینزم پر عمل درآمد کو چیک کرنے کیلئے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے ہمراہ مختلف سہولت بازاروں ، سیل پوائنٹس ، فلور مل اور دکانوں پر آٹے اور چینی کے سٹاک اور قیمتوں کو چیک کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ممبر بورڈ آف ریونیو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صارفین کو مقررہ سرکاری نرخوں پرپھل وسبزی اور کریانہ کی اشیاء فراہم کرنے کے لئے ضلع میں 4 سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں جو مکمل طور پر فنگشنل ہیں ، ممبر بورڈ آف ریونیو نے سہولت بازار میں آٹا ، چینی سمیت پھل ، سبزی اور کریانہ پوائنٹس پر اشیاء کی دستیابی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ، انہوں نے مقامی فلور ملز کا وزٹ کیا اور وہاں سے سپلائی ہونے والے آٹے کا ریکارڈ کوچیک کیا، انہوں نے کریانہ سٹورز پراشیاء کی دستیابی اور ریٹ لسٹوں کا جائزہ لیا ، بعز ازاں انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی کا وزٹ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض ، اسسٹنٹ کمشنر فضل عباس ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، سی او ایم سی و دیگر بھی موجود تھے، ممبر بورڈ آف ریونیو نے سبزی و فروٹ منڈی میں خریداری کیلئے آئے شہریوں سے اشیاء کے معیار اور قیمتوں بارے بھی دریافت کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی ہے جس پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے ، انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں آٹے اور چینی کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر سو فیصد عملدرآمد کروایا جائے اور فلور ملز سے سپلائی ہونے والے آٹے کا ریکارڈ چیک کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کروائے اس ضمن میں قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، آخر میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں اور پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد کوہر صورت یقینی بنائیں ۔