> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# کورونا وائرس، نوجوان نسل اور اقلیتیں سب سے زیادہ مالی مسائل کا شکار
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8072/
- Published: 2020-10-24T07:58:50.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:20.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

لندن(ویب ڈیسک) سٹی ریگولیٹر کی ایک تحقیق کے مطابق یوں تو کورونا وائرس کی وجہ سے ہر شخص مالی پریشانیوں کا شکار ہے لیکن نوجوان اور نسلی اقلیتوں کے لوگ سب سے زیادہ مالی تنائو میں مبتلا ہیں، ’’فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی‘‘ نے رواں سال جولائی میں سات ہزار سے زیادہ افراد کا ایک سروے کیا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ برطانیہ میں 31% افراد کی آمدنیوں میں کمی آئی ہے جب کہ سیاہ فام اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والےافرادکی آمدنیاں 37% کم ہوئی ہیں اور 25 سے 34 سال تک کی عمر کے لوگ سب سے زیادہ بیروزگاری کے خطرے کا شکار ہیں ’’ایف سی اے‘‘ کی تحقیق میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ 36%لوگ اپنے کریڈٹ کارڈز اور دیگر قرضوں کی ادائیگی کیلئے پریشان ہیں اور 20 لاکھ وہ افراد جو پہلے ہی معاشی تنگ دستی کا شکار تھے فروری کے بعد سے اب تک مزید بے حال ہوچکے ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے سلسلہ میں حکومتی پابندیاں مزید سخت ہورہی ہیں وہاں رہنے والے لوگ مزید تنگ دستی کا شکار ہورہے ہیں ’’ایفسی اے‘‘ نے متاثرین سے کہا ہے کہ لینڈرز آپ کی مالی مشکلات دور کرنے کیلئے مدد فراہم کرسکتے ہیں۔