> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# تھانہ چناب نگر پولیس نے ڈکیتی کرنے کی نیت سے چھپے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8102/
- Published: 2020-10-29T10:42:20.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:19.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر پولیس نے دبنگ کاررواٸی کرتے ہوۓ ڈکیتی کی نیت سے چھپے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل, بندوق اور گولیاں برآمد کر لیں۔ان گرفتار ملزمان میں ظفر, اللہ دتہ, تصور, عامر اور علی شیر شامل ہیں جن کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر لٸے گٸے اور گرفتار شدہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور ذراٸع کے مطابق ان گرفتار شدہ ملزمان سےاہم انکشافات متوقع ہیں۔اس موقعہ پر عوام نے چناب نگر پولیس خاص طور پر عباس سلہوترا چوکی انچارج چناب نگر کے ان اقدامات پر اظہار خوشنودی کیا اور توقع ظاہر کی کہ جراٸم پیشہ افراد کے خلاف اس طرح کی کاررواٸیاں جاری رہیں گی۔۔