> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# علامات ظاہر نہ ہونیوالوں میں کورونا کی تشخیص کا جدید راستہ نکال لیا گیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8163/
- Published: 2020-11-06T12:07:43.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:19.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

لاہور(ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں میں عام طور پر کئی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن میں کھانسی، بخار اور سر درد وغیرہ شامل ہےلیکن دنیا بھر سے ایسے لوگ بھی سامنے آئے ہیں جن میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود بھی کوئی علامات ظاہر نہی ہوتی اور یہ لوگ وبا کے پھیلاؤ کے لیے بے حد خطرناک ثابت ہو تے ہیں۔جیونیوز کے مطابق حال ہی میں امریکا کے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی جانب سے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) والا ایک ایسا الگورتھم تیار کیا گیا ہے جو صرف کھانسی کی آواز سے کورونا کی تشخیص کر سکتا ہے۔محققین کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے شخص کی کھانسی کی آواز عام انسان کی کھانسی سے معمولی مختلف ہوتی ہے اور یہ فرق انسانی کان محسوس نہیں کر پاتے۔انہوں نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس یہ الگورتھم کھانسی کے اس معمولی فرق کو دیکھتے ہوئے کورونا کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ایسے مریض جن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں ان میں وائرس کی تشخیص کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن کے مطابق دنیا بھر سے تقریباً 40 فیصد مریضوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدان کا کہنا ہےکہ یہ تشخیصی ٹول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں بے حد مددگار ثابت ہوگا، اسے کسی بھی کلاس روم، آفس یا ریسٹورینٹ میں اندر آنے والے افراد کے داخلے سے قبل استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس ضمن میں ایم آئی ٹی کے محققین کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اسے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منظور کیا جائے گا جس کے بعد یہ اس ایپلی کیشن کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال کر سکیں گے۔