> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ربوہ کے محلہ دالیمن میں چوری کی واردات، فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8261/
- Published: 2020-12-16T16:54:56.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:18.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر(ربوہ ٹائمز) چناب نگر کے محلہ دارلیمن میں گزشتہ رات تقریباً ،4:00 بجے نجی موبائل کمپنی کے ٹاورپر لگی بیٹریوں اور دیگر قیمتی اشیاء پر چوروں نے دھاوا بول دیا .  
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد بلیک رنگ کے ڈبل کیبن ڈالے میں تھے ٹاورکی نگرانی کرنے والے محسن رضا بٹ ولد عبدالغفورکے شور مچانے پرملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محسن رضا زخمی ہوگیا.  
پولیس اور متعلقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے حسب ظابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی.