> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ میں 10 کروڑ روپے مالیت کی 487 کنال سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گی
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8334/
- Published: 2021-02-09T13:39:02.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:17.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری زمین واگزار ،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر نگرانی قبضہ مافیا کے خلاف چک نمبر 145 ج ب میں آپریشن کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی پی او بلال ظفر، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، ریونیو افسران اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا ،آپریشن میں چک نمبر 145 ج ب میں تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کی 487 کنال سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گی اور انکے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ اس زمین پر عرصہ سے لوگوں نے قبضہ کر رکھا تھا، انکا مزید کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی ۔