> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ میں مزید کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8365/
- Published: 2021-02-11T13:19:02.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:17.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ ( ویب ڈیسک ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری۔ چک نمبر 238 ج ب تحصیل بھوانہ میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی نگرانی کی گئی کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی 1143 کنال قیمتی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے ہمراہ ڈی پی او بلال ظفر۔ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ اقراء مصطفی۔ ریونیو افسران اور پولیس فورس کی بھاری نفری موجود تھی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا