> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا سرپرائز وزٹ
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8439/
- Published: 2021-02-20T11:37:21.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:16.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ(ویب ڈیسک) عملہ کی حاضری و انتظامات چیک کیے ، انہوں نے سنٹر پرٹوکن کے اجراء، رجسٹریشن، زیر التواء امور اور انسداد کورونا ایس او پیز چیک کئے ۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی اور موقع پرموجود سائلین سے مسائل دریافت کئے ۔ انہوں نے زیر التوا کیسز بھی چیک کئے اور پینڈنسی کو زیرو کرنے کے لئے انچارج سنٹر کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سنٹر میں صفائی کا اعلی ترین معیار ہمہ وقت برقرار رکھنے کی بھی تاکید کی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سنٹر کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا اور انتظامی امور میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔