> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ بھوآنہ  کے شہریوں کے لئے اچھی خبر
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8609/
- Published: 2021-03-13T06:48:08.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:14.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

بھوانہ (ویب ڈیسک) اب بھوآنہ میں سیوریج کے مسائل ہوں گے فوری حل.90 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سیور جیٹنگ مشین منگوائی گئی ہے. جو کہ میونسپل کمیٹی کے حوالے کر دی گئی ہے.اس حوالے سے سی او میونسپل کمیٹی حسیب خالد کا کہنا ہے کہ بھوآنہ کا سب سے بڑا اور اہم مسئلہ سیوریج کا ہے. پرانی سیوریج ہے جو بند ہو گئی ہے. شہر کا پانی گلیوں اور بازاروں میں جمع ہو جاتا ہ ہے. جس سے شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے. مچھر اور بیماریاں پھیل رہی ہیں.اس پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقراء مصطفی نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے دو مشینوں کے آرڈرز دیے جن میں سیور جیٹنگ مشین پہنچ گئی ہے. جبکہ سیور سکشن مشین بھی اسی ماہ میونسپل کمیٹی کے حوالے کر دی جائے گی..ان مشینوں کے آنے سے سیوریج کے مسائل فوری طور پر حل ہوں گے.