> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# جماعت احمدیہ نے چائینیز زبان میں جدید ویب سائٹ لانچ کردی
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8809/
- Published: 2021-04-06T08:46:10.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:12.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

لندن (ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور احمد صاحب نے چینی ڈیسک کی جدید ویب سائٹ کا اجرا فرمادیا. آپ نے ویب سائٹ کے اجرا کا اعلان فرماتے ہوئے اس کا مختصر تعارف بھی بیان فرمایا۔  
اپ نے فرمایا کہ یہ ویب سائٹ مرکزی آئی ٹی ٹیم کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ جس سے لوگوں کو چینی زبان میں احمدیت کی تفصیلی معلومات مل سکیں گی۔ اپ نے فرمایا کہ خدا کرے کہ یہ ویب سائٹ چینی عوام کے لئے ہدایت کا موجب ہو اور احمدیت کے لئے ان کے دل کھول دے۔  
رشیدارشد صاحب انچارج چینی ڈیسک مرکزیہ نے ویب سائیٹ کے بارے میں بتایا کہ چینی زبان میں ایک ویب سائٹ کافی عرصہ پہلے بھی جماعت کی طرف سے بنائی گئی تھی، لیکن اپ کی ہدایت پر یہ جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔