> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ میں گندم خریداری مرکز کا افتتاح
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/8946/
- Published: 2021-04-20T12:23:11.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:12.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ(ویب ڈیسک) چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ میں مرکز خریداری گندم جامعہ آباد گندم کی خریداری کے حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے. جس میں خصوصی شرکت ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید مسعود نعمان,اے ڈی آر عمران عصمت پنوں,اے سی میڈم اقراء مصطفی سینٹر کوارڈینیٹر امجد علی نے کی. اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید مسعود نعمان کا کہنا ہے کہ گندم خریداری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہماری پوری کوشش ہو گی کہ حکومت کی طرف سے گندم خریدنے کا جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اس کو پورا کیا جائے. ان کا مزید کہنا تھا کہ کاشتکار زیادہ سے باردانہ لیں اور اپنی گندم گورنمنٹ کو دیں.اس حوالے اگر کسی کو مشکلات یا شکایات ہوں تو اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں.