> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چناب نگر ربوہ کی پولیس نے جعلی پولیس اہلکار پکڑ لیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9000/
- Published: 2021-04-24T17:24:22.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:11.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر (ربوہ ٹائمز) پولیس نے جعلی پولیس ملازم گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ تھانہ چناب نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زبیر کو پکڑکر تھانہ چناب نگر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  
ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم زبیر پولیس یونیفارم پہن کر خود کو پولیس ملازم ظاہر کر تاتھا  
دوران گشت چناب نگر پولیس نے مشکوک جان کر روکا تو اس نے پولیس کو ھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔ملزم کے قبضہ سے پولیس یونیفارم برآمد کرلی گئی ہے ملزم کا تعلق چناب نگر کے نواحی گاوں احمد نگر سے ہے۔ملزم کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔