> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ڈویژنل کمشنر فیصل آباد نے ربوہ ویکسینیشن سینٹر اور رمضان بازار کا دورہ کیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9099/
- Published: 2021-05-06T09:37:50.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:10.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر(ویب ڈیسک) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد ثاقب منان نے ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کے ہمراہ چنیوٹ اور چناب نگر کے رمضان بازارکا وزٹ کیا. وہاں موجود سبزیوں اور پھلوں سمیت کریانہ کی اشیا کے ریٹ چیک کیئے اور شہریوں سے رمضان بازار کے متعلق دریافت کیا گیا. بعدازاں تعلیم الاسلام کالج چناب نگر کا دورہ کیا جہاں پر کورونا ویکسینیشن سنٹر کےانتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا گیا. کمشنر فیصل آباد ثاقب منان نے کورونا ویکسینیشن سنٹر چناب نگر میں شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ بھی لیا ۔