> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ربوہ: سلاٹر ہاوس کا ڈاکٹر قصابوں سے رشوت لینے سے باز نہ آیا،اقصیٰ چوک میں قصابوں کا احتجاج
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9114/
- Published: 2021-05-07T13:36:22.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:10.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر(ویب ڈیسک) قصابوں کی ہڑتال کو 5 روز گزرگئے. سلاٹر ہاوس کا ڈاکٹر رشوت مانگنےسے باز نہ آیا. قصاب جانور لے کر اقصیٰ چوک میں پہنچ گئے. قصابوں کا کہنا ہے کہ چناب نگر کے سلاٹر ہاوس کا ڈاکٹر ذوالفقار رشوت مانگتا ہے اور رشوت کے بغیر ہمیں جانور ذبع کرنے کی اجازت نہیں دے رہا. قصابوں کی ہڑتال کو اج 5 روز گزرچکے ہیں. لیکن سرکاری انتظامیہ نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ قصاب احتجاج کرنے کیلئے جانوروں کو لے کر اقصیٰ چوک میں بیٹھ گئے ہیں. دوسری طرف سلاٹر ہاوس کے ڈاکٹر سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔ قصابوں نے ڈی سی چنیوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔