> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ربوہ میں عید کا پہلا دن ،کورونا وائرس کیسزمیں اضافہ،موبائل فون پر مبارکبادیں
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9155/
- Published: 2021-05-14T08:53:54.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:10.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر(ربوہ ٹائمز) کورونا وائرس کے باعث چناب نگر میں عید کا پہلا دن لوگوں نے گھروں میں منایا۔کورونا وائرس میں روز با روز اضافہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ روز بھی 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ لوکل انتظامیہ کی طرف سے شہر بھر میں تین دن کیلئے لاک ڈاون کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے جمعرات جمعہ اور ہفتہ تین دن خواتین ،بچوں اور بوڑھوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔لوگوں نے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے عزیز و اقارب کوعید کی مبارکباد بھی ٹیلیفون کے ذریعے دی ۔شہر بھر میں تمام دوکانیں بند رہیں عید کا پہلا دن لوگوں نے گھروں میں ہی گزارا۔لوکل انتظامیہ نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ وائرس میں کمی لائی جاسکے۔