> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ربوہ کے اندر سے گزرنے والی سرگودھا روڈ کو ون وے بنانے کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا گیا
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9167/
- Published: 2021-06-07T10:11:20.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:10.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈکو ون وے بنانے کے سلسلہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے اکاؤنٹ آفس میں 600ملین روپے کی پہلی قسط کا چیک جمع کروادیا گیا  
یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں سرگودھا فیصل آبا دروڈ کو ڈبل کرنے کیلئے ساڑھے چار ارب روپے منظور کئے تھے پہلی قسط اکاؤنٹ آفس میں جمع ہوچکی ہے ضلعی صدر تحریک انصاف چنیوٹ میاں شوکت علی تھہیم ،ضلعی صدر خواتین ونگ اقصی حیات لالی ،ایم این اے مہر غلام محمد لالی، ایم پی اے مہر تیمور احمد لالی نے پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے چنیوٹ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا