> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ربوہ میں 9 ماہ تا 15 سال تک کے تمام بچوں کیلئے ضروری اعلان
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9212/
- Published: 2021-06-15T11:03:53.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:09.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) چناب نگر میں ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کا آغاز کر دیا گیا ٹائیفائیڈ مہم 26 جون 2021 تک جاری رہے گی، جس میں 9 ماہ تا 15 سال تک کے تمام بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ پولیو کی طرح یہ مہم گھر گھر نہیں ہوگی تمام بچوں کو مخصوص کٹ سٹیشن پر ٹائیفائید سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ٹائیفائیڈ ویکسین مفید ہے اور اس کی ایک خوراک بچے کو ٹائیفائیڈ سے محفوظ بناتی ہے۔ ڈی سی چنیوٹ نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھیں اور ان کو لازمی ویکسینیٹ کروائیں۔