> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ:چار من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9243/
- Published: 2021-06-20T10:34:26.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:09.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ (ویب ڈیسک) تھانہ محمد والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔  
ایس ایچ اوتھانہ محمد والا انسپکٹر طاہر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور ملزمان اسد اورمجاہد کو گرفتار کرلیا۔  
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کار کی ڈگی میں 4 من سے زائد مضر صحت گوشت رکھ کر فروخت کرنے کیلئے لے جا رہے تھے گوشت پر سرکاری سٹیمپ نہ تھی۔گوشت گلنا شروع ہوچکا تھا اور بدبوداربھی ہوچکا تھا ملزمان کیخلاف تھانہ محمد والا میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔