> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# برطانوی وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد پاکستان پہنچ گئے
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9272/
- Published: 2021-06-23T20:23:39.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:09.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: پاکستان, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) برطانوی وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پنجاب کے گورنر و وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا اور کامن ویلتھ اور تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے برطانوی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔

اپنے دورے میں وہ وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقاتیں کریں گے۔