> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ربوہ کا اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9294/
- Published: 2021-06-25T19:09:12.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:09.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر(ربوہ ٹائمز) تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر جاں بحق  
تفصیلات کے مطابق چناب نگر کا رہائشی آصف احمد موٹر سائیکل پر چنیوٹ سے واپس اپنے گھر آ رہا تھا کہ دریائے چناب کے پل پر پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی اور آصف احمد شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے فوری طور پر طبی امداد کے بعد مقامی اسپتال پہنچایا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوگیا ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔