> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# تھانہ چناب نگرربوہ کا آفیسرغلط تفتیش اورنامزد ملزمان کو بیگناہ کرنے کی وجہ سے نوکری سے فارغ
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9335/
- Published: 2021-07-01T11:12:07.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:09.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر(ربوہ ٹائمز)آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق محکمہ پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری  
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ظفر نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا  
ایس ایچ او تھانہ صدر غلام محی الدین, سجاد اکبر ایچ سی ,کانسٹیبل اسد ریاض تھانہ سٹی , ٹریفک اسسٹنٹ محمد سرفراز ,ہیڈ کانسٹیبل اظہر اقبال اور  
اے ایس آئی غلام عباس تھانہ چناب نگر کو مقدمہ کی غلط تفتیش کرنے اور نامزد ملزمان کو بیگناہ کرنے کی پاداش میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا  
اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفرنے کہا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں, خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا,۔