> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9399/
- Published: 2021-07-16T20:31:00.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:08.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز پر کے نام سے ایک پروگرام چل رہا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام تحصیلوں اور سب تحصیلوں ہفتہ صفائی منایا جارہا ہے اور میونسپل کمیٹی کا عملہ اپنے اپنے علاقہ کی صفائی سرانجام دے رہا ہے لیکن چناب نگر میں یہ پروگرام صرف کا غزی کاروائی تک محدود رہا ہے ضلعی انتظامیہ کے پاس صفائی کیلئے کروڑوں روپوں کی مشینری موجودہے لیکن چناب نگر میں انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے شہر کے متعدد محلہ جات میں گندگی غلاظت کے ڈھیر لگ چکے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی چناب نگر کے ملازمین بد مست ہاتھی کی طرح سوئے ہوئے ہیں ۔