> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9423/
- Published: 2021-07-21T18:25:55.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:08.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، رات گئے شروع ہونے والی بارش صبح تک جاری رہی ۔سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے شاہرات برساتی نالے کا منظر پیش کرتی رہیں ، موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےبارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔  
دوسری جانب بارش کی بوندیں برستے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی ، چناب نگر کے متعدد محلہ جات میں صبح سے بجلی غائب ہے ،شہریوں نے عید کا پہلا دن بغیر بجلی کے گزارا جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔