> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# چنیوٹ: پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9512/
- Published: 2025-08-25T13:16:29.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:07.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

چنیوٹ: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پریڈ میں ضلع بھر سے سینیئر پولیس افسران و جوانوں، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ایس پی یو اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید مہدی حسن نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پولیس اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی پیش کی۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید مہدی حسن نے اہلکاروں کو ٹرن آؤٹ مزید بہتر بنانے اور فرائض نیک نیتی سے سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فورس میں نظم و ضبط اور فزیکل فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔