> ## Content Index
> Fetch the complete content index at: https://copper-trout.pikapod.net/llms.txt
> Use this file to discover other available public pages before exploring further.

# ربوہ میں ہیلی پیڈ کی تعمیر، وزیراعلیٰ پنجاب کے ممکنہ دورے کی تیاریاں
- URL: https://copper-trout.pikapod.net/9543/
- Published: 2025-08-28T15:08:07.000Z
- Updated: 2026-10-16T16:48:07.000Z
- Author: ویب ڈیسک
- Tags: مقامی خبریں, #Migrated-1792169222758, #wp, #wp-post, #Import 2026-10-16 16:47

ربوہ (ویب ڈیسک): ربوہ میں ٹی آئی کالج کے سامنے گھوڑدوڑ کے مقام پر ہیلی کاپٹر کے لیے ایک ہیلی پیڈ تعمیر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ہیلی پیڈ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متوقع دورۂ ربوہ اور موجودہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر بنایا گیا ہے تاکہ ہنگامی حالات میں فوری رسائی اور انتظامی امور کو یقینی بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلی پیڈ کی تیاری ہنگامی ضروریات اور انتظامی سہولت کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ تاہم وزیراعلیٰ کے دورے کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔