اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

Share
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال میں ہوا، جہاں "مذہب اور ضمیر کی بنیاد پر ہونے والی عالمی مذہبی زیادتیاں" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی۔

یہ پروگرام اٹلی کی معروف سینیٹر ویلیریا والنٹے کی خصوصی دعوت اور تھنک ٹینک LIREC کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں متعدد مذہبی برادریوں، سماجی تنظیموں، انسانی حقوق کے اداروں اور تعلیمی حلقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران احمدیہ جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے مقرر نے:

احمدیہ مسلم جماعت کے قیام اور پس منظر

عالمی سطح پر جماعت کی انسانی ہمدردی کی خدمات

خلافتِ احمدیہ کی قیادت میں امن، برداشت اور بھائی چارے کے پیغام

مختلف ممالک میں جماعت کو درپیش مذہبی مخالفت

کے نکات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

تقریب کا ایک منفرد اور تاریخی پہلو یہ تھا کہ ہال میں:

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام (بانی جماعت احمدیہ)

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ

اور شہیدِ راہِ حق حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہیدؒ

کی تصاویر بھی نمایاں طور پر آویزاں کی گئیں، جو جماعت احمدیہ کے لیے ایک اہم اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔

جماعت احمدیہ کا وفد قومی امیر جماعت اٹلی، مقرر اور چند دیگر عہدیداران پر مشتمل تھا۔
کانفرنس میں شریک شرکا نے مذہبی آزادی، ضمیر کی آزادی اور باہمی احترام کی اہمیت پر اتفاق کیا اور مکالمے کو عالمی امن کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.

چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.

چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں آئی، جب قبرستان گلوتراں کے قریب ڈاکو رات گئے تک سڑک پر درخت رکھ کر گاڑیوں کو روکتے اور لوٹتے رہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق موقع پر پولیس کی کوئی موجودگی نہیں تھی، جبکہ

By ویب ڈیسک