پاکستان کے سابق نااہل اور سزا یافتہ وزیر اعظم نوازشریف کوہفتے میں 20 منٹ اہل خانہ سے فون پربات کی اجازت مل گئی

Share
پاکستان کے سابق نااہل اور سزا یافتہ وزیر اعظم نوازشریف کوہفتے میں 20 منٹ اہل خانہ سے فون پربات کی اجازت مل گئی

راولپنڈی( ربوہ ٹائمز آن لائن )ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعداڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کو اہل خانہ سے رابطے کیلئے ٹیلیفون کی سہولت مل گئی،نوازشریف ہفتے میں ایک بار 20 منٹ اپنے صاحبزادوں اوردیگرافراد سے بات چیت کرسکیں گے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق جیل انتظامیہ نے گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم کو جیل میں دیگر اسیران کیلئے موجودپی سی اوکی سہولت سے آگاہ کیا اورکہاکہ اگر وہ فون پر اہل خانہ سے بات چیت کرنا چاہیں تو انھیں بھی مذکورہ سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔نوازشریف نے ابتدا میں جیل انتظامیہ سے یہی کہاکہ ان کی اہلیہ برطانیہ میں زیرعلاج ہیں اس لیے انھیں وہاں رابطے کیلئے سکائپ یا دیگر ایپلی کیشنزکے ذریعے بات کرنے کی سہولت دی جائے۔

جیل انتظامیہ نے انھیں بتایاکہ صرف جیل کے اندر انسٹال پی سی او کے ذریعے یہ سہولت دی جاسکتی ہے اور اس مقصد کیلئے قیدیوں کو3 فون نمبر پہلے جیل انتظامیہ کوفراہم کرناہوتے ہیں جس پر سابق وزیراعظم نے کچھ دن خاموشی اختیارکیے رکھی۔ اب معلوم ہواہے کہ نوازشریف کی رضامندی کے بعد انھیں ان کے بلاک میں ہی پی سی او کے ذریعے فون کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔نواز شریف کو ہفتے میں20 منٹ تک اپنے اہل خانہ سے بات کرنے کی سہولت میسر ہے۔

اخباری ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں قیدیوں کو جیل میں ہی پی سی اوکی سہولت دی گئی تھی۔ ٹیلی فون سہولت کا مکمل ریکارڈباقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے،قیدی اور جس شخص کوکال کی گئی ہواس کی وائس مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک