قمر منیر اکبر نے 8 سال کی عمر میں او لیول کرکے اپنی بہن ستارہ بروج اکبر کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Share
قمر منیر اکبر نے 8 سال کی عمر میں او لیول کرکے اپنی بہن ستارہ بروج اکبر کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے)قمر منیر اکبر نے 8 سال کی عمر میں او لیول کرکے اپنی بہن ستارہ بروج اکبر کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا.یوں تو پاکستانی قوم کا شمار دنیا کی ذہین ترین قوموں میں ہوتا ہے۔انسٹیوٹ آف یورپین ایڈمنسٹریشن نے دنیا کے ایک سو پچیس ممالک کا سروے کیا۔ اس سروے کے مطابق پاکستانی قوم دنيا کی زہین ترین قوموں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دنيا میں تعليم کے میدان میں پاکستانی بچوں نے اپنا لوہا منوایا ہے ۔ اولیول اور اے لیول کے unbeatable recordsپاکستانی بچوں کے پاس ہیں ۔ انہیں بچوں کی فہرست میں قمر منیر اکبر کا اضافہ ہوا ہے ۔ قمر منیر اکبر نے آٹھ سال کی عمر میں IGCSE کیمسٹری کا امتحان پاس کرکے وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔ قمر منیر اکبر ستارہ بروج اکبرکا بھائی ہے جو ایجوکیشن میں کئی ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہے حال ہی میں ستارہ نے دنیا کی کم عمر ترین سرٹیفایڈ انٹی منی لانڈرنگ سپیشلیسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرکے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی۔ قمر منیر اکبر نےبھی اپنی بہن کو رول ماڈل بنایا اور برٹش کونسل دبئی کے تحت امتحان دے کر ملک کے لیے اعزاز حاصل کیا۔قمر منیر اکبر اس بات کے لئے پرامید ہے کہ نئے پاکستان میں سب کے لئے تعلیم کے یکساں معیار قائم ہونگے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک