پاکستانی حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

Share
پاکستانی حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

اسلام آباد ( ربوہ ٹائمز آن لائن ) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈچ حکومت نے خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچ حکومت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، نیدر لینڈ کے پارلیمنٹ نے تحریری وضاحت جاری کردی ہے.ڈچ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ:

مقابلے پر قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں.

اس طرح تمام دنیا کے مسلمانوں کا احتجاج رنگ لے آیاہے اور یہ مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متعدد اقدامات اٹھائے تھے جس میں ہالینڈ کی حکومت سے باضابطہ احتجاج سمیت وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے معاملہ اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر اٹھائے جانے کا بھی اعلان کیاگیاتھا بالاخر نمایاں طورپر پاکستان کی کوششوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دباﺅ کے بعد یہ مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ:

ہالینڈ میں خاکوں سے حضورؐ کی شان میں گستاخی کی گئی.انہوں نے کہا کہ واضح کرتا ہوں یہ ایک مسلمان کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ تمام مسلمانوں کا ہے، نبی پاکؐ تمام مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں، نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی ہو تو مسلمانوں کو دکھ پہنچتا ہے۔ اس معاملے پر مغرب کو سمجھانے کی ضرورت ہے، تمام مسلمان ممالک کویک زبان ہو کر پیغام دینا ہو گا، او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر آواز اٹھانا ہو گی وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ او آئی سی کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ سے بات کرے۔ شاہ محمود قریشی کو اس حوالے سے ہدایات دے دی ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کئی مسلم ممالک سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں، وزیر خارجہ اس حوالے سے اقوام متحدہ میں میٹنگز کریں گے، انشاء اللہ ہم مضبوط احتجاج کریں گے، ہم دنیا کو اس معاملے پر سمجھائیں گے، انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک