عاطف میاں کواسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں بلکہ اکنامک ایڈوائزری میں لگایا ہےاعتراض والے انتہا پسند ہیں:فواد چوہدری

Share
عاطف میاں کواسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں بلکہ اکنامک ایڈوائزری میں لگایا ہےاعتراض والے انتہا پسند ہیں:فواد چوہدری

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ:

عاطف میاں کو ایڈوائزری کونسل کا رکن بنایا گیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر نہیں لگایا گیا یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کوئی آپ کے پسند کا نہیں تو اسے بحیرہ عرب میں پھینک دیں۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ:

ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنے ساتھ بسنے والی اقلیتوں کی حفاظت ،احترام اور عزت کرے،پاکستان میں اقلیتوں کو اتنا ہی حق ہے جتنا اکثریت کوہے ، مجھے نہیں لگتا کہ اکنامک ایڈوائزری میں تقرری پر کسی کو اعتراض کرنا چاہیے۔ اکنامک ایڈوائزری کونسل میں اسے لگایا گیا ہے جسے اگلے5سال میں نوبیل پرائز ملنے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ:

عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں لگایا گیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں۔ جو لوگ اعتراض کررہے ہیں وہ بنیادی طور پر انتہا پسند ہیں ، ہمیں انتہا پسندوں کے سامنے بالکل نہیں جھکنا چاہیے ، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کوئی آپ کے پسند کا نہیں تو اسے بحیرہ عرب میں پھینک دیں۔

فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ:

قائد اعظم محمد علی جناح نے سر ظفراللہ خان کو پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ بنایا'ہم سب کو محترم جناح کے اصولوں کے پیچھے چلنا چاہیئے نہ کہ شدت پسندوں کے.

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1036947690729496576

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک