عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل میں شمولیت پر اعتراضات مسترد

Share
عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل میں شمولیت پر اعتراضات مسترد

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ:

جن لوگوں کی اسمبلی میں ایک سیٹ بھی نہیں وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اسلام کیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس بریفنگ دی۔ ایک سوال کے جواب میں قادیانی مذہب سے تعلق رکھنے والے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل میں شمولیت پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ:

ہم نے دو کروڑ ووٹ لیے ہیں، اور وہ لوگ ہمیں ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں جنہیں 10 لاکھ ووٹ ملے یا جن کی ایک سیٹ بھی نہیں ہے، وہ ہمیں بتائیں گے کہ اسلام کیا ہے۔اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اپنی تمام اقلیتوں کو بحیرہ عرب میں ڈبونا ہے تو یہ اس کا اپنا خیال ہوگا، حکومت کی ایسی کوئی سوچ نہیں، اس طرح کی باتوں سے ہم نے دنیا میں مذاق بنوایا ہے، ہمارے پاسپورٹ سے لوگ ڈرتے ہیں، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ آگے جانا ہے یا پسماندہ ملک بننا ہے، اس ملک میں اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ہوگی اور ریاست فیصلہ کرے گی کہ ملک کیسے چلنا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ:

مدینہ کی ریاست کا اصول ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ دیا جائے گا، پاکستان بنا ہی اسلیے تھا کہ مسلمان اقلیت پر ظلم ہورہے تھے، بھارت میں اب بھی مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں، جس بنیاد پر پاکستان نے آزادی حاصل کی کیا اسی بنیاد کو یہاں رد کردیا جائے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک