دنیا میں کہیں بھی جاتا ہوں تو پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے،جلد دنیا کی بڑی معیشیت بنیں گے: راحیل شریف

Share
دنیا میں کہیں بھی جاتا ہوں تو پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے،جلد دنیا کی بڑی معیشیت بنیں گے: راحیل شریف

ریاض ( ربوہ ٹائمز آن لائن ) سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے کہا ہے کہ:

پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معاشی قوت بنے گا، دنیا میں کہیں بھی جاﺅں مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔

سعودی عرب میں بزم ریاض کے زیراہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا کہ:

پاکستان بہت جلد دنیا کی بڑی معاشی قوت بنے گا، پاکستان امن پسند ملک ہے ،یہ ہمارا فرض ہے کہ آپس کے اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں۔آج دنیا بھر میں پاکستان کے باصلاحیت افراد کی قدر کی جاتی ہے، میں سعودی عرب کے علاوہ بھی دنیا میں کہیں بھی جاﺅں مجھے اس حوالے سے فخر ہوتا ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں۔

جنرل (ر) راحیل شریف نے مزید کہا کہ:

ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات کی روشنی میں اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش میں مصروف رہیں گے.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک