ڈاکٹر عارف علوی نےآج پاکستان کے 13ویں صدر کا حلف اٹھا لیا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان نے حلف لیا

Share
ڈاکٹر عارف علوی نےآج پاکستان کے 13ویں صدر  کا حلف اٹھا لیا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان نے حلف لیا

اسلام آباد( ربوہ‌ٹائمز آن لائن)نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈاکٹر عارف علوی سے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی گئی جبکہ مہمانوں کی خاطر تواضح کےلئے صرف چائے اور بسکٹ رکھے گئے۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام شریک ہوئے جبکہ غیر ملکی سفیروں کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

ڈاکٹر عارف علوی چار ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتیجے میں منتخب ہوئے تھے۔ اپوزیشن مضبوط پوزیشن ہونے کے باوجود اپنا متفقہ امیدوار لانے میں ناکام ہوگئی تھی جس کا فائدہ پاکستان تحریک انصاف کو ہوا۔

ڈاکٹرعارف علوی کا شمار تحریک انصاف کے بانی ممبران میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹرعارف علوی 29 جولائی 1949 کو پیدا ہوئے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ ہیں جب کہ پاکستان ڈینٹل کونسل اور ایشیا پیسیفک ڈینٹل فیڈریشن کے صدر رہے ہیں۔

صدر مملکت ممنون حسین اپنے عہدے کی مدت ہونے پر ایوان صدر سے رخصت ہوگئے۔ صدر مملکت کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک