سگریٹ نوشی بہت سی ذہنی بیماریوں کی وجہ ہے،ماہرین

Share
سگریٹ نوشی بہت سی ذہنی بیماریوں کی وجہ ہے،ماہرین

اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانیہ کے ماہرین کی تازہ ریسرچ کے مطابق سگریٹ نوشی بہت سے ذہنی بیماریوں کی وجہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی ترک کر کے ذہنی صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی چاہے ستر سال کی عمر میں ترک کیا جائے، دماغ سگریٹ نوشی سے ہوئے نقصان کو صحت یاب کرنا شروع کر دیتا ہے۔ ایڈن برگ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی دماغ کی باہری تہہ کو پتلا کر دیتی ہے جو کہ یاداشت،توجہ،بولنے کی صلاحیت اور آگاہی سے متعلق ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد 30 سال میں ایک دن میں 20 سگریٹ پیتے ہیں ان کے کارٹیکس کو مکمل صحت یاب ہونے میں 25 سال درکار ہوتے ہیں۔ ماہرین کی ریسرچ کے مطابق کارٹیکس اتنی جلدی صحت یاب ہو گا جتنی جلدی سگریٹ چھوڑی جائے گی۔ ماہرین کی مالیکیولر نفسیات کے جریدے میں شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق سگریٹ نوشی سے ذہنی کمزوری،بڑھاپا اور ڈیمنشیا کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق کو 500 خواتین اور مردوں پر آزمایا جن کی عمر 73 سال تھی۔

ماہرین کی ریسرچ کے مطابق جن افراد نے سگریٹ نہیں پی ان کے کارٹیکس کی تہہ موٹی تھی جبکہ سگریٹ پینے والے افراد میں کارٹیکس کی تہہ باریک اور پتلی تھی۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق جنہوں نے سگریٹ ترک کر دی تھی ان کی بھی کارٹیکس کی تہہ موٹی پائی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنہیں سگریٹ چھوڑے کافی عرصہ ہو گیا تھا ان کی کارٹیکس کی تہہ با نسبت ان کے جنہیں سگریٹ چھوڑے کم عرصہ ہوا تھا سے موٹی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ چھوڑنے سے کارٹیکس کی صحت یابی میں مدد ملتی ہے۔ برطانیہ کے ایج کے چیف سائسندان کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ سگریٹ پھیپھڑوں اور دل کے لیے نقصان دہ ہیں مگر یہ بات بھی اہم ہے کہ سگریٹ دماغ کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی صرف بڑھاپے کا باعث نہیں بلکہ سگریٹ چھوڑ دماغ کی بیماریاں جیسے ڈیمنشیا سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک