مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت اور شہریوں کی شہادت پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی

Share
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت اور شہریوں کی شہادت پر  مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی

سری نگر (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت اور شہریوں کی شہادت پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی، جبکہ فورسز نے احتجاج کے پیش کرفیو بھی نافذ کررکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق:
مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فورسز کے مسلسل ظلم و بربریت کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے جس کے باعث جنت نظیر کشمیر کے تمام شہر اور قصبوں کے بازار بند ہیں، جبکہ ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

کشمیر میڈیا کے مطابق:

بھارتی فورسز نے نہتے کشمیروں کی جانب سے احتجاج کیے جانے کے خطرے کے پیش نظر شوپیاں، سری نگر، بڈگام، اننت ناگ، پلوامہ اور کلگام میں کرفیوں نافذ کر رکھا ہے، دوسری جانب سے کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بھی بند کی ہوئی ہے.

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے باعث 17 افراد شہید ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ دو روز قبل قابض بھارتی فورسز نے کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے مزید پانچ کشمیری جوانوں کو بے دردی سے شہید کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

کلگام میں 5 کشمیریوں کی شہادت سے قبل مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں، نوجوان کو شہید کرنے کے بعد جسد خاکی کو رسی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا گیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ 7 جولائی کو شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں عملاً پابندی لگاتے ہوئے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک