امریکی لائبریری نے ٹرمپ مخالف کتاب لینے سے انکار کر دیا

Share
امریکی لائبریری نے ٹرمپ مخالف کتاب لینے سے انکار کر دیا

امریکہ (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) امریکی لائبریری کی انتظامیہ نے ٹرمپ مخالف کتاب کو اپنے شیلف میں رکھنے سے انکار کر دیا.

تفصیلات کے مطابق:

امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں ایک لائبریری نے ٹرمپ مخالف صحافی باب ووڈ ورڈز کی کتاب Fear: Trump in the White House کی مفت کاپی کو وصول کرنے سے انکار کر دیا.

لائبریری کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ:

انھیں ووڈ ورڈز کی کتاب لینے میں کوئی دلچسپی نہیں، ان کے بیش تر صارفین ٹرمپ کے حامی ہیں، گذشتہ انخابات میں‌ یہاں سے ٹرمپ نے واضح کامیابی حاصل کی تھی.

یاد رہے کہ امریکی صحافی نے اپنی کتاب میں امریکی صدر کو کڑی کا تنقید کا نشانہ بنایا تھا. کتاب میں کئی اہم انکشافات کیے گئے ، جن کے مطابق خود وائٹ ہاؤس انتظامیہ ان پر بھروسا نہیں‌ کرتی.اس کتاب پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے شدید تنقید کی گئی. ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹس میں کتاب کے مندرجات کو آڑے ہاتھ لیا اور اس میں‌بیان کر دہ باتوں‌کو کو من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

لائبریری انتظامیہ کے رویے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہے اور اسے آزادی اظہار کے منافی قرار دیا جارہا ہے.

واضح رہے کہ باب ووڈ ورڈز کی کتاب بیسٹ سیلر ثابت ہوئی. اب تک اس کی سات لاکھ سے زاید کاپیاں‌ فروخت ہوچکی ہیں.

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک