ایک مرتبہ پھر پاکستان کو 2 سال کیلئے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا

Share
ایک مرتبہ پھر پاکستان کو 2 سال کیلئے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاکستان کو ایک مرتبہ پھر 2 سال کے لیے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق:

یہ انتخاب آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقدہ آئی اے ای اے کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کی۔

ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق پاکستان کا انتخاب سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی اور جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال کے شعبے میں پاکستان کے نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے 35 رکن ممالک میں سے 11 ارکان کو 2 سال کے عرصے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ایک عالمی تنظیم ہے جو جوہری توانائی کے پرامن استعمال اور ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سمیت فوجی مقاصد کے لیے اس کے استعمال کو روکنے کی غڑض سے قائم کیا گیا ہے۔

آئی اے ای اے کا ہیڈکوارٹر آسٹریا کے شہر ویانا میں ہے جبکہ یہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سیکیورٹی کونسل کو جوابدہ ہے۔

Read more

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ”اقلیتی حقوق کا بل“ کے تناظر میں احمدی کمیونٹی کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق حلقوں میں اس پر شدید ردِ

By ویب ڈیسک
پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا

نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل 2025 پر بحث کے دوران اس وقت اہم صورتحال پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے دو بنیادی وضاحتیں طلب کیں۔ سپیکر نے

By ویب ڈیسک
اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں

بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما کارڈینل میٹیو زُوپی، جو President of the Italian Episcopal Conference اور آرچ بشپ آف بولونیا بھی ہیں، نے احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کے مرکزی ہیڈکوارٹر بیت التوحید — سان پیئترو اِن کزالے کا خصوصی دورہ

By ویب ڈیسک
اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی

روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینیٹ آف اٹلی (Senato della Repubblica) میں اسلام کے پُرامن پیغام کو پیش کرنے کا اعزاز ملا۔ اس تاریخی تقریب کا انعقاد Sala Zuccari کے تاریخی ہال

By ویب ڈیسک